ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / و اں پے کمیشن:الاؤنس کمیٹی کا فیصلہ کن اجلاس اختتام پذیر ، اب کابینہ میں پیش ہوگی رپورٹ

و اں پے کمیشن:الاؤنس کمیٹی کا فیصلہ کن اجلاس اختتام پذیر ، اب کابینہ میں پیش ہوگی رپورٹ

Sun, 09 Apr 2017 20:25:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،9؍ اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ساتویں پے کمیشن ملازمین کے لیے جتنی خوشیاں لے کر آیاتھا، اتنے ہی مسائل کے ساتھ بھی مرکزی ملازمین کو گھیر دیا۔اس کے نافذ ہونے کے بعد سے کئی مسائل کو لے کر ملازمین نے اپنی ناراضگی ظاہر کرچکے ہیں ، کم از کم تنخواہ سے لے کر کئی الاؤنس تک کے مسائل پر ملازمین کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کمیٹی بنا کر اس کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے ۔تین کمیٹیوں میں سے ایک کمیٹی الاؤنس کو لے کر بنائی گئی تھی، خزانہ سکریٹری اشوک لواسا کی صدارت میں بنائی گئی اس کمیٹی کی اب تک تقریبا 15میٹنگیں ہوئی ہیں اور گزشتہ 6؍تاریخ کو اس کمیٹی میں ملازمین کی جانب سے ان کے نمائندے اور حکومت کے نمائندوں کے درمیان آخری دور کی بات چیت بھی ختم ہو گئی۔ملازم تنظیموں کے مشترکہ یونین این سی جے سی ایم کے کنوینر شیو گوپال مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو الاؤنس کمیٹی کی آخری دور کی میٹنگ ہوئی، جس کے بعد اس معاملے پر اب آگے اور بات چیت نہیں ہوگی۔مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کمیٹی دو چار دن میں اپنی رپورٹ کابینہ کو سونپ دے گی۔سمجھا یہ بھی جا رہا ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں یہ رپورٹ پیش ہو سکتی ہے۔اس میٹنگ میں فیصلہ ہونے کے بعد مرکزی ملازمین کے لیے کوئی اچھی خبر آ سکتی ہے۔


Share: